حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ بے ضابطگیوں پر اینٹی کرپشن کی اوپن انکوائری شروع

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ بے ضابطگیوں پر اینٹی کرپشن کی اوپن انکوائری شروع

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں سرکاری اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال، مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات پر اینٹی کرپشن نے باقاعدہ اوپن انکوائری کا آغاز کر دیا۔

اینٹی کرپشن نے ہسپتال ڈائریکٹر، ڈین، میڈیکل ڈائریکٹر سمیت پانچ اعلیٰ افسران کو پیر کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ حکام نے 9 مبینہ غیر قانونی تقرریوں، مختلف عہدوں کی اپ گریڈیشن، اور فنانس ڈائریکٹر، چیف انٹرنل آڈیٹر اور ڈائریکٹر سپلائی چین کی تقرریوں سے متعلق تحریری وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔

متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیشی کے موقع پر تحریری بیان اور سوالنامے کے جوابات جمع کرائیں۔ اینٹی کرپشن نے خبردار کیا ہے کہ عدم تعاون یا مقررہ وقت پر پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

More News