ریسکیو 1122 پشاور نے جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ریسکیو 1122 پشاور نے جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

پشاور: ریسکیو 1122 پشاور نے جولائی 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ادارے نے گزشتہ ماہ 4 ہزار 33 مختلف ہنگامی واقعات پر بروقت کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق جولائی کے دوران 3 ہزار 694 مریضوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ مختلف حادثات میں 82 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے 3 ہزار 421 طبی ایمرجنسیز، 329 ٹریفک حادثات، 97 آتشزدگی کے واقعات اور 54 فائرنگ اور تشدد کے واقعات پر بروقت کارروائیاں کیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر حساس مقامات پر واٹر ریسکیو پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں تربیت یافتہ اہلکار کشتیوں اور لائف جیکٹس کے ساتھ چوبیس گھنٹے موجود رہیں گے۔

ادارے کی جانب سے شدید گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 شہریوں کو ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کر رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

More News