سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا

اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 202 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 57 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 237 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 43 ڈالر پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی حالات، امریکی ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا ہے۔

More News