ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویات برآمد

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویات برآمد

راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل نے روات میں کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی فارماسیوٹیکل اسٹوریج اور پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں جعلی اور ملاوٹی ادویات برآمد کی گئیں، جبکہ موقع سے تقریباً 15 لاکھ خالی کیپسول شیلز، ہزاروں انجیکشنز اور مختلف اقسام کی ادویات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 20 ہزار سے زائد سیرپ اور 66 ہزار خالی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔

ابتدائی تحقیقات میں ادویات کی تیاری کے دوران حفاظتی اصولوں اور معیاری طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ڈرگ انسپکٹرز نے لیبارٹری تجزیے کے لیے مختلف نمونے حاصل کر لیے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق عوام کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

More News