خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیلاب کے بعد گیسٹرو کی وبا پھیل گئی

لنڈی کوتل میں سیلاب کے بعد گیسٹرو کی وبا پھیل گئی

خیبر: لنڈی کوتل میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد مختلف علاقوں میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی، جس کے بعد محکمہ صحت نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) خیبر ڈاکٹر رفیق حیات کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں پیروخیل، مختار خیل اور غنی خیل میں فوری طور پر طبی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ ضروری ادویات بھی متاثرہ علاقوں تک پہنچا دی گئی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق طبی عملہ مریضوں کو طبی سہولیات اور ادویات فراہم کر رہا ہے تاکہ بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابلا ہوا پانی استعمال کریں، صفائی کا خاص خیال رکھیں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کریں۔

More News