گیس بحران شدت اختیار کر گیا، ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

گیس بحران شدت اختیار کر گیا، ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں سوئی گیس کے کم دباؤ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث گھروں میں کھانا پکانے اور دیگر روزمرہ امور متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق صبح اور شام کے اوقات میں گیس کا دباؤ انتہائی کم ہو جاتا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں گھنٹوں تک گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے۔ اس صورتِ حال میں لوگ ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس سے گھریلو اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ 241 روپے فی کلو ہونے کے باوجود کئی علاقوں میں ایل پی جی 400 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ بعض مقامات پر بلیک مارکیٹنگ کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق گیس کی بڑھتی ہوئی طلب، پیداوار میں کمی اور ترسیلی نظام پر دباؤ کے باعث یہ صورتِ حال پیدا ہوئی ہے، جبکہ ایل پی جی کی طلب میں اضافے سے ناجائز منافع خوری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں نے وفاقی حکومت، اوگرا اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

More News