یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا بلوچی زبان میں ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری
یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں خصوصی ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری کردیا۔
معروف بلوچ گلوکار اختر چنال نے اپنی منفرد آواز میں نغمہ پیش کیا، جس میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ملی نغمے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس میں حصہ لینے والے گلوکاروں، فنکاروں اور پروڈیوسرز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور یہ گیت سن کر ان کا دل فخر سے لبریز ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ملی نغمے میں وطن سے محبت کے جذبے اور اس کی روح کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے، جو یومِ آزادی کے موقع پر قومی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔








