کیٹی بندر کے قریب زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

کیٹی بندر کے قریب زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

کراچی: پاکستان کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کیٹی بندر سے 156 کلومیٹر جنوب مغرب میں سمندر میں تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ آج صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

More News