خیبرپختونخوا میں مالی سال 2025-26 کے دوران 314 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز خرچ

خیبرپختونخوا میں مالی سال 2025-26 کے دوران 314 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز خرچ

پشاور: خیبرپختونخوا میں مالی سال 2025-26 کے اختتام تک ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی طور پر 314 ارب 15 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، جن میں صوبائی حکومت کے اپنے وسائل کا حصہ سب سے زیادہ رہا۔

محکمہ ترقی و منصوبہ بندی خیبرپختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق بندوبستی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی طور پر 244 ارب 50 کروڑ 57 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ ان میں صوبائی حکومت کے اپنے وسائل سے 191 ارب 77 کروڑ 81 لاکھ روپے جبکہ غیر ملکی معاونت سے 52 ارب 72 کروڑ 76 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 25 ارب 80 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، جن میں صوبائی حکومت کے اپنے وسائل سے 23 ارب 2 کروڑ 4 لاکھ روپے جبکہ غیر ملکی وسائل سے 2 ارب 6 کروڑ 73 لاکھ روپے استعمال ہوئے۔

اسی طرح تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے تحت 44 ارب 56 کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، جس کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت کے وسائل استعمال کیے گئے۔

محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق مجموعی 314 ارب 15 کروڑ 63 لاکھ روپے کے ترقیاتی اخراجات میں 259 ارب 36 کروڑ 14 لاکھ روپے صوبے کے اپنے وسائل جبکہ 54 ارب 79 کروڑ 49 لاکھ روپے غیر ملکی وسائل سے خرچ کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبائی سطح کے منصوبوں کے لیے 95 ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 39 ارب 67 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

اضلاع کی سطح پر پشاور میں سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز خرچ کیے گئے، جہاں مجموعی طور پر 18 ارب 53 کروڑ روپے کے ترقیاتی اخراجات ریکارڈ کیے گئے۔

More News