سپارکو اور محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کردی

سپارکو اور محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کردی

پاکستان کے قومی خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو اور محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے سائنسی پیشگوئی جاری کردی ہے۔

سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 12 اگست کو رات 10 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔ 13 اگست کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی، جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان تقریباً 32 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق 13 اگست کی شام چاند کی عمر اور دیگر عوامل رویت کے لیے موزوں نہیں ہوں گے، اس لیے اس روز ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

سپارکو اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگر 13 اگست کو چاند نظر نہ آیا تو یکم ربیع الاول 1448 ہجری ہفتہ 15 اگست کو ہوگا۔ تاہم ربیع الاول کے چاند کی رویت اور اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی معتبر شہادتوں اور ملک بھر سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر کرے گی۔

More News