پشاور: شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون گرفتار

پشاور: شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون گرفتار

پشاور کے علاقے چمکنی میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے اور فائرنگ کرنے کے مقدمے میں نامزد خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق تیزاب پھینکتے ہوئے خاتون خود بھی جھلس گئی تھی، جس کے ہاتھ، پاؤں اور جسم کے دیگر حصے متاثر ہوئے۔ نوجوان کے چہرے اور گردن پر بھی تیزاب کے اثرات آئے اور اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کیا گیا ہے۔ ملزمہ کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ریمانڈ پر لے کر مزید تفتیش کی جائے گی۔

More News