نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی
وزیراعلیٰ آفس آمد پر سعودی سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان اور سعودی عرب کیلئے ان کی سفارتی خدمات کو سراہا
سعودی سفیر نے پاکستان میں قیام کو یادگار قرار دیتے ہوئے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا








