چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس اسکیم کا اجرا، تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، وزیر خزانہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی ٹیکس اسکیم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا
وزیر خزانہ نے کہا کہ نئی ٹیکس اسکیم تاجروں کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے، تاجروں کی دیرینہ خواہش تھی کہ ٹیکس نظام کو آسان اور سادہ بنایا جائے
وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کے مطابق چھوٹے دکاندار موبائل فون کے ذریعے ٹیکس گوشوارے جمع اور ٹیکس ادا کرسکیں گے، جبکہ انہیں فروخت کے مقام پر ٹیکس وصولی سے استثنیٰ بھی حاصل ہوگا
انہوں نے بتایا کہ اسکیم میں شامل چھوٹے تاجروں کو سبز تختی جاری کی جائے گی، جس دکان پر یہ تختی آویزاں ہوگی وہاں ایف بی آر افسر داخل نہیں ہوگا
حکام کے مطابق اسکیم کے تحت کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جبکہ گزشتہ تین سالوں میں کسی بھی سال 20 کروڑ روپے سے زیادہ فروخت کرنے والے تاجر اس اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے





