ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروبار آسان بنانے کی کوششیں تیز

ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروبار آسان بنانے کی کوششیں تیز

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جانب سے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری اصلاحات پر عملدرآمد جاری ہے۔

اقدامات کے تحت غیر ضروری قواعد، کاغذی کارروائی اور پیچیدہ تقاضوں کا جائزہ لے کر انہیں آسان یا ختم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد کاروباری افراد اور اداروں کو درپیش مشکلات کم کرنا ہے۔

اصلاحات کے ذریعے دفتری رکاوٹیں کم کرنے، لائسنسنگ کے عمل کو سہل بنانے اور نئے کاروبار شروع کرنے میں حائل غیر ضروری مشکلات دور کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے مطابق ان اقدامات سے کاروباری اداروں پر انتظامی بوجھ اور آپریشنل اخراجات کم کرنے میں مدد مل رہی ہے، جبکہ مختلف سرکاری اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے ذریعے قواعد و ضوابط کو مزید شفاف اور آسان بنایا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کاروبار دوست اور آسان نظام کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایس آئی ایف سی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

More News