آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ ملی تو نیٹو کا انجام برا ہوگا، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ٹرمپ کی وارننگ: اگر اتحادی ممالک آبنائے ہرمز محفوظ نہ کریں تو نیٹو کا مستقبل خطرے میں

ویب ڈیسک


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اتحادی ممالک عالمی اہمیت کی حامل گزرگاہ آبنائے ہرمز کی حفاظت میں امریکا کی مدد نہیں کریں گے تو نیٹو کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا ایران کے ساتھ رابطے میں ہے، لیکن تہران کسی معاہدے کے لیے تیار نہیں۔ امریکا سات ممالک اور اسرائیل سے ہرمز کی حفاظت میں تعاون کی درخواست کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر اتحادی ممالک تعاون نہیں کریں گے تو نیٹو کے کردار اور استحکام پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی شراکت داروں کو اپنے جنگی جہاز ہرمز بھیجنے کی اپیل کی، تاہم اب تک بیشتر ممالک نے انکار کیا یا محتاط رویہ اختیار کیا ہے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »