ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ، گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی ہوگی جبکہ پوٹہ اور ہتھالہ بازار بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت اجازت سے مشروط ہوگی۔ اس کے علاوہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھر سے نکلتے وقت اپنے شناختی اور ضروری کاغذات ساتھ رکھیں۔








