اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے زرمبادلہ کی صورتحال اور مجموعی معاشی حالات کا جائزہ لینے کے بعد بنیادی شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پالیسی ریٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مرکزی بینک کا فیصلہ معاشی ماہرین اور بروکریج ہاؤسز کی توقعات کے عین مطابق ہے۔ مختلف سرویز کے مطابق 90 فیصد سے زائد ماہرین اور مارکیٹ اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے دسمبر 2025 میں شرح سود کم کرکے 10.5 فیصد کردی تھی، تاہم اپریل 2026 میں 100 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد پالیسی ریٹ دوبارہ 11.5 فیصد پر پہنچ گیا تھا۔

کاروباری حلقوں کی جانب سے معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے شرح سود میں مزید کمی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے، تاہم مرکزی بینک نے فی الحال موجودہ شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

More News