افغان رجیم کے پانچ سال مکمل، دنیا بھر میں طالبان کے خلاف احتجاج

افغان رجیم کے پانچ سال مکمل، دنیا بھر میں طالبان کے خلاف احتجاج

افغان طالبان کے اقتدار میں واپسی کے پانچ سال مکمل ہونے پر کینیڈا، جرمنی، نیدرلینڈز سمیت مختلف ممالک کے 24 شہروں میں افغان باشندوں نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں۔

جرمنی کے بون، میونخ، اسٹٹ گارٹ، ہیمبرگ، برلن، کیل، فرینکفرٹ، کولون اور ڈسلڈورف سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، فن لینڈ، ناروے، آسٹریا، سویڈن، اسپین، پاکستان، کینیڈا اور امریکا میں بھی افغان باشندوں نے مظاہرے کیے۔

مظاہرین نے طالبان رجیم کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت کرتے ہوئے خواتین کے حقوق، آزادیٔ اظہار اور آزادیٔ صحافت کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ کئی شہروں میں احتجاجی کیمپ، پٹیشن مہم اور بھوک ہڑتال بھی کی گئی۔

ٹورنٹو کے کوئینز پارک اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جہاں مظاہرین نے طالبان کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے صنفی امتیاز کے خاتمے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طالبان رجیم کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ ایمسٹرڈیم میں مظاہرین نے نیدرلینڈز اور یورپی یونین سے طالبان کو تسلیم نہ کرنے اور افغان خواتین کے حقوق کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا۔

جرمنی کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے ’’روٹی، کام، آزادی‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے عالمی برادری سے طالبان رجیم کے خلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا

More News

Breaking

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت،ایت نور کےوالد آبدیدہ ، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم ہری پور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

Read More »