امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی نوانیتھم ’’ناوی‘‘ پلے کے نام

امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی نوانیتھم ’’ناوی‘‘ پلے کے نام

ناروے کی نوبیل کمیٹی نے 2026 کے امن کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا ہے۔ جنوبی افریقا میں پیدا ہونے والی انسانی حقوق کی معروف کارکن اور بین الاقوامی جج نوانیتھم ’’ناوی‘‘ پلے کو امن کا نوبیل انعام دیا گیا ہے

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 85 سالہ ناوی پلے کو امن اور بین الاقوامی قانون کے فروغ کے لیے طویل خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔ نوبیل کمیٹی نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاستوں اور قومی رہنماؤں کو جواب دہ بنانے اور تشدد و تنازعات کے متاثرین کو انصاف کی امید دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ناوی پلے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انصاف کے شعبے میں طویل عرصے سے سرگرم رہی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کی سابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق بھی رہ چکی ہیں اور بین الاقوامی عدالتی امور میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ان کے کیریئر میں نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کی قانونی معاونت بھی شامل رہی ہے۔

امن کا نوبیل انعام ان شخصیات یا اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے عالمی امن، بین الاقوامی تعاون اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔ یہ انعام پہلی مرتبہ 1901 میں دیا گیا تھا۔

More News