پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل، شہریوں کو مشکلات
پشاور کے مرکزی اور نواحی علاقوں میں گزشتہ پرسوں رات سے موبائل فون سگنلز متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جاز، یوفون اور ٹیلی نار سمیت مختلف موبائل کمپنیوں کی سروس دو روز گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی، جس کے باعث شہریوں کو فون کالز اور دیگر مواصلاتی سہولیات کے استعمال میں دشواری پیش آرہی ہے۔
موبائل سگنلز کی مسلسل خرابی سے روزمرہ معمولات بھی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ شہریوں کو ضروری رابطے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تاحال موبائل سروس متاثر ہونے کی وجوہات اور مکمل بحالی کے وقت سے متعلق متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔








