انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام، خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کی حمایت میں اضافہ

انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام، خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کی حمایت میں اضافہ

ڈی آئی خان :نئے اور چھوٹے صوبوں کے قیام کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بننے سے حکومتی نظام عوام کے قریب آسکتا ہے۔

شہریوں کے مطابق چھوٹے صوبوں سے انتظامی امور بہتر، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور تعلیم و صحت سمیت بنیادی سہولیات تک عوام کی رسائی آسان ہوسکتی ہے۔

عوامی رائے میں کہا گیا کہ محدود رقبے اور آبادی کی وجہ سے مقامی مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کا حل بھی زیادہ مؤثر انداز میں ممکن ہوگا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام سے انتظامی دباؤ کم، گورننس بہتر اور دور دراز علاقوں کے عوام کو سرکاری اداروں تک رسائی میں سہولت مل سکتی ہے۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور وسیع جغرافیائی حدود کے باعث موجودہ انتظامی ڈھانچے پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں دور دراز علاقوں کے عوام کو سرکاری اداروں تک رسائی اور اپنے مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نوجوانوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی نئے انتظامی یونٹس کو مفید قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود رقبے اور آبادی کی بنیاد پر انتظامی ڈھانچہ تشکیل پانے سے اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی ضروریات کا بروقت تعین ممکن ہوگا۔

عوامی رائے کے مطابق نئے صوبوں کے قیام سے مقامی وسائل کے بہتر استعمال اور بجٹ کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی معاشی ترقی کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں

More News