ایران جنگ: حکومت نے تعلیمی اداروں اور دفاتر کے لیے ایمرجنسی پلان تیار کر لیا

ایندھن کے مؤثر استعمال کے لیے حکومت نے تعلیمی اور دفاتر کے لیے پلان تیار کر لیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں ملک میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتِ حال کے پیشِ نظر پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور کھپت کا جائزہ لینے کے لیے ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو ایندھن کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے اسٹاک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورکنگ ڈیز میں کمی کے ذریعے تعلیمی اداروں، دفاتر اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں ایندھن کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں ورچوئل کلاسز کے نظام کو اپنانے اور دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

یہ اقدامات ملک میں ایندھن کی طلب کم کرنے اور موجودہ ذخائر کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، تاکہ ممکنہ بحران سے بچا جا سکے اور وسائل کی بہتر تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

More News