باجوڑ: خار بازار اور عنایت قلعہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

باجوڑ: خار بازار اور عنایت قلعہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

باجوڑ: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور باجوڑ پولیس کی جانب سے خار بازار اور عنایت قلعہ میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کا مقصد بازاروں کو غیر قانونی تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں، خریداروں اور تاجروں کے لیے آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے قائم تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کریں اور عوامی راستوں کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب شہریوں نے بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور بازار آنے والے خریداروں کو سہولت میسر آئے گی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔

More News