باجوڑ کی منیبہ حسین سی ایس ایس میں پہلی کوشش میں کامیاب، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل

باجوڑ کی منیبہ حسین سی ایس ایس میں پہلی کوشش میں کامیاب، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل

پشاور: کاشف عارف

قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے وڑہ ماموند سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ منیبہ حسین نے سی ایس ایس 2025 کے امتحان میں پہلی ہی کوشش میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں جگہ بنا لی۔ وہ اپنے علاقے سے اس اعلیٰ سروس میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ہیں، جسے پورے قبائلی خطے کیلئے ایک تاریخی اور قابلِ فخر اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

منیبہ حسین، جو ڈاکٹر محمد ارشد حسین کی صاحبزادی ہیں، نے اپنی ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز پشاور سے انگلش لسانیات میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی، جہاں انہوں نے اپنی علمی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ان کی کامیابی کو مسلسل محنت، نظم و ضبط اور مضبوط عزم کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف باجوڑ بلکہ خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع کی خواتین کیلئے ایک روشن مثال ہے، جو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کرے گی۔

مقامی سطح پر منیبہ حسین کی کامیابی کو بھرپور سراہا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی یہ کامیابی مزید نوجوان لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم اور مقابلے کے امتحانات میں حصہ لینے کیلئے ترغیب دے گی۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »