بزرگ خاتون قتل کیس، ملزم کو عمر قید کی سزا

بزرگ خاتون قتل کیس، ملزم کو عمر قید کی سزا

پشاور(نیوز ڈیسک )ایڈیشنل سیشن جج امتیاز علی نے بزرگ خاتون کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم آصف کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے تنخواہ بڑھانے کے تنازع پر 10 اکتوبر 2022 کو اپنی مالکن کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ حیات آباد میں درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے گواہوں کے بیانات اور پیش کیے گئے شواہد کی بنیاد پر ملزم کے خلاف جرم ثابت قرار دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ وقوعے کے وقت ملزم کم عمر (جووینائل) تھا، لہٰذا قانون کے مطابق اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

More News