بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل، جعفر ایکسپریس منسوخ

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل، جعفر ایکسپریس منسوخ

بلوچستان سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل کردی گئی جبکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث جعفر ایکسپریس 5 اور 6 ستمبر کو کوئٹہ سے پشاور روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسینجر ٹرین بھی گزشتہ 6 ماہ سے بند ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

More News