بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے، جبکہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آواران میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

More News