تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لینے خود پہنچا ہوں، گورنر فیصل کریم کنڈی

تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لینے خود پہنچا ہوں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے خود موقع پر پہنچے ہیں، تاکہ عوامی مسائل کا براہِ راست مشاہدہ کیا جا سکے۔

گورنر نے ہائی کورٹ کے سامنے جاری آپریشن کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ بلاامتیاز یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی راستوں کی بحالی اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ضروری ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی سیاسی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بند راستے عوام اور ٹریفک کے لیے کھولنے کے ساتھ شہر میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے۔

گورنر کے مطابق عوامی سہولیات کی بہتری اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے۔

More News