خیبرپختونخوا اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق متفقہ قرارداد منظور
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق متفقہ قرارداد منظور کر لی، جس میں 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
قرارداد میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ ایوان نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔
قرارداد میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔ تمام سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرارداد کی متفقہ طور پر حمایت کی








