تظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام، خیبر پختونخوا کےطلبہ کی حمایت

تظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام، خیبر پختونخوا کے طلباء و طالبات  کی حمایت

پشاور:خیبر پختونخوا کے طلبہ و طالبات نے انتظامی بنیادوں پر نئے اور چھوٹے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے حکومتی نظام عوام کے قریب، انتظامی امور بہتر اور مقامی مسائل کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے قیام سے انتظامی دباؤ کم ہوگا اور دور دراز علاقوں کے شہریوں کو سرکاری اداروں تک رسائی میں آسانی پیدا ہوگی۔ ان کے مطابق محدود رقبے کی وجہ سے مقامی مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کے مؤثر حل کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

طالبات نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کی منصفانہ فراہمی بہتر بنائی جا سکتی ہے، جبکہ مقامی وسائل کو علاقے کی ترقی کے لیے زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کیا جاسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بجٹ کی منصفانہ تقسیم سے پسماندہ علاقوں کی معاشی ترقی میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔

نوجوانوں کے مطابق نئے صوبوں سے گورننس کو عوام کے قریب لانے کے ساتھ ساتھ حکومتی نظام کی کارکردگی بہتر ہوگی اور شہری اپنے مسائل متعلقہ حکام تک زیادہ مؤثر انداز میں پہنچا سکیں گے۔

More News