خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد کار میں بڑا اضافہ، جدید گاڑیاں اور آلات اضلاع کے حوالے

خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد کار میں بڑا اضافہ، جدید گاڑیاں اور آلات اضلاع کے حوالے

پشاور: دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور خیبرپختونخوا پولیس کی آپریشنل استعداد کار مزید بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران اربوں روپے مالیت کی جدید بکتر بند گاڑیاں، اے پی سیز، فورک لفٹرز، سنگل و ڈبل کیبن گاڑیاں اور موٹر سائیکلز صوبے کے مختلف اضلاع اور پولیس یونٹس کے حوالے کر دیے گئے۔

تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے مختلف اضلاع کے ضلعی پولیس افسران اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام کو گاڑیوں اور جدید آلات کی چابیاں حوالے کیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ جدید گاڑیوں اور آلات کی فراہمی سے پولیس کی فیلڈ آپریشنز، انسداد دہشت گردی کارروائیوں اور دیگر سیکیورٹی اقدامات میں استعداد کار مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

More News