چیف سیکرٹری کی 3 افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے 3 اعلیٰ افسران کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے کام پر توجہ دینے اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

چیف سیکرٹری نے افسران کو واضح کیا کہ وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنے فرائض پر بھرپور توجہ دیں اور عوامی مسائل کے حل سمیت متعلقہ محکموں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ سرکاری امور میں غفلت اور سستی سے گریز کیا جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

More News