سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

راولپنڈی: پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر پاک فوج کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مرحوم کی شاندار عسکری خدمات اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی و عسکری شعبوں میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

پاک فوج نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔

More News