سبزی اور پھل منڈیوں میں گاڑیوں کی فیس میں بڑا اضافہ، نئی شرح یکم ستمبر سے نافذ

سبزی اور پھل منڈیوں میں گاڑیوں کی فیس میں بڑا اضافہ، نئی شرح یکم ستمبر سے نافذ

لاہور: پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پامرا) نے صوبے بھر کی سبزی اور پھل منڈیوں میں گاڑیوں کی ٹرانسپورٹ فیس میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔ نئی شرح فیس یکم ستمبر 2026 سے پنجاب کی 333 منڈیوں میں نافذ ہوگی۔

پامرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق آلو اور پیاز لانے والی مزدا گاڑی کی فیس 300 روپے سے بڑھا کر 700 روپے جبکہ 22 ویلر ٹرک کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 2500 روپے کردی گئی ہے۔

ٹماٹر لانے والی مزدا گاڑی پر فیس 500 سے بڑھا کر 800 روپے جبکہ 22 ویلر ٹرک کی فیس 1600 سے بڑھا کر 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کھیرا لانے والی گاڑیوں کی فیس میں بھی بڑا اضافہ کرتے ہوئے اسے 800 سے 2500 روپے تک کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر سبزیوں کی گاڑیوں کے لیے فیس 200 سے 800 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

پھلوں کی ترسیل پر بھی نئی شرحیں لاگو ہوں گی۔ آم، سیب، کینو اور مسمی لانے والی مزدا گاڑی کی فیس 800 سے بڑھا کر 1200 روپے کردی گئی ہے، جبکہ سیب لانے والے بڑے ٹرک کی فیس 1000 سے بڑھا کر 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نئی فیسوں کے نفاذ سے منڈیوں تک سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل کے اخراجات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، جس کا اثر بالآخر مارکیٹ میں قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔

More News

Breaking

بیلجیئم میں تعمیراتی کام کے دوران دیواروں سے اربوں روپے مالیت کا سونا برآمد مشرقی فلینڈرز میں مکان کی مرمت کے دوران سونے کی اینٹیں

Read More »