کبل دھماکے میں شہدا کی تعداد 14 ہوگئی، امدادی کارروائیاں جاری
ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 9 شہدا کی میتیں سیدو شریف سینٹرل اسپتال جبکہ 5 شہدا کی میتیں کبل اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شعیب منصور کی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریسکیو 1122 کی 13 ایمبولینسیں اور 45 سے زائد اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ 15 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی کے مطابق ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔








