سوات کبل پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا، 7 افراد شہید، 18 زخمی

کبل پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا، 7 افراد شہید، 18 زخمی

سوات کے علاقے کبل میں کبل پولیس اسٹیشن کے مرکزی گیٹ کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور18 زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ سید فدا حسین کے مطابق خودکش حملہ آور پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے اسے روک لیا۔ اس دوران حملہ آور نے گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے وقت علاقے میں مقامی نوجوانوں کا احتجاج بھی جاری تھا، جس کے باعث وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دوسری جانب ڈی پی او محمد عمر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے ایک انسانی سر بھی برآمد ہوا ہے، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ خودکش حملہ آور کا ہو سکتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کبل کے مطابق دھماکے میں 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

More News