سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے کا ہوگیا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے ہوگئی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 12 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 297 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 53 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی براہ راست مرتب ہوتے ہیں۔

More News