سپریم کورٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ایڈمنسٹریٹو بلاک میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹو بلاک میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں سپریم کورٹ پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کردی۔
فائر بریگیڈ نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، تاہم آگ بجھانے کے بعد ایڈمنسٹریٹو بلاک میں دھواں بھر گیا۔
ذرائع کے مطابق آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم عمارت کے متاثرہ حصے کو کلیئر کرنے کا عمل جاری رہا۔
آگ لگنے کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔








