شانگلہ: تھانہ الپوری میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

شانگلہ: تھانہ الپوری میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

شانگلہ میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیم امان اللہ خان نے تھانہ الپوری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں عوامی مسائل اور شکایات سنی گئیں اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ اکرام اللہ کی خصوصی ہدایات پر منعقدہ کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او الپوری احسان اللہ، ایس ایچ او محمد عارف اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں، جن پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے توجہ دیتے ہوئے حل کی یقین دہانی کرائی۔

کھلی کچہری کے دوران شانگلہ پولیس، بالخصوص تھانہ الپوری کی کارکردگی اور عوام دوست رویے کو سراہا گیا۔ منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور معاشرے پر اس کے منفی اثرات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

علاقہ معززین نے منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور ایک پُرامن، صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

More News