صدرِ مملکت اور وزیراعظم کی یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد

صدرِ مملکت اور وزیراعظم کی یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد

 

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 14 اگست ان عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جن کی بدولت پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ انہوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح، تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں، کارکنوں اور ان تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطن کے حصول کے لیے اپنے گھر، تحفظ اور روزگار کی قربانی دی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آزادی صرف ایک تاریخی کامیابی نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے، جسے ہر نسل نے آگے بڑھانا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قومی ترقی اور خوشحالی کا سفر روشن مستقبل کی جانب جاری ہے، اگرچہ اس راستے میں کئی مشکلات بھی پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برس کے دوران حکومت نے مشکل حالات کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور معاشی استحکام کے حصول میں پیش رفت کی، جبکہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہر مشکل وقت اور دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دے کر ثابت کیا کہ مادرِ وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

More News