گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خصوصی ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین

گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خصوصی ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی خوشیاں دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں تک پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈیجیٹل دنیا بھی سبز و سفید رنگ میں رنگ گئی، جہاں دنیا کے مقبول سرچ انجن گوگل نے 14 اگست 2026 کو پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا روایتی لوگو تبدیل کرکے خصوصی ڈوڈل پیش کیا۔

پاکستان میں گوگل کا ہوم پیج کھولنے والے صارفین کو معمول کے لوگو کے بجائے قومی پرچم کے رنگوں سے مزین خصوصی ڈوڈل نظر آ رہا ہے، جو پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔

گوگل دنیا بھر کے قومی دنوں، تاریخی واقعات، اہم شخصیات اور ثقافتی مواقع کو خصوصی Google Doodles کے ذریعے اجاگر کرتا ہے۔ اسی روایت کے تحت پاکستان کے یومِ آزادی پر بھی سبز و سفید تھیم پر مبنی ڈیزائن پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان کے یومِ آزادی کو ڈوڈل کے ذریعے اجاگر کرنے کا یہ سلسلہ نیا نہیں۔ گوگل گزشتہ برسوں میں بھی پاکستان کی تاریخ، ثقافت، قدرتی حسن، فنِ تعمیر اور قومی شناخت کو مختلف خصوصی ڈوڈلز کے ذریعے عالمی سطح پر نمایاں کرتا رہا ہے۔

More News