عباس عراقچی کا دوٹوک مؤقف، ایران اشتعال انگیزی کا جواب عملی اقدامات سے دے گا

عباس عراقچی کا دوٹوک مؤقف، ایران اشتعال انگیزی کا جواب عملی اقدامات سے دے گا

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اشتعال انگیز اور توہین آمیز زبان کا جواب بدزبانی سے نہیں بلکہ اپنے عملی اقدامات سے دیتا ہے، جبکہ ایرانی قوم اپنی تہذیب، ثقافت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے باعث دنیا بھر میں منفرد شناخت رکھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ توہین آمیز بیانات سے ایرانی قوم کے وقار، عظمت اور تاریخی شناخت کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی اصل طاقت اس کی تہذیب، صبر اور قومی عزم میں مضمر ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ہمیشہ اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ فیصلے کرتا ہے اور دھمکیوں یا اشتعال انگیزی سے مرعوب ہونے والا ملک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیلنج کا مقابلہ اعتماد، استقامت اور عملی اقدامات سے کیا جائے گا۔

عباس عراقچی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے۔

More News