فیلڈ مارشل نے عید فوجی جوانوں کے ساتھ منائی، ہرقیمت پر ملکی خودمختاری کے دفاع کا عزم

عیدالفطر پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ کرم، خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اعادہ

ویب ڈیسک

عاصم منیر نے عیدالفطر کے موقع پر ضلع کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ عید منائی اور ملکی خودمختاری کے ہر قیمت پر دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے اپنے دورے کے دوران جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

اس موقع پر پشاور کے کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد انہوں نے عید کی نماز ادا کی اور ملک کے استحکام و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی قربانیاں ہماری کامیابی کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور سرحد پار سے سرگرم عناصر کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

More News