قبائلی اضلاع میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن، تنخواہیں اور پنشن بند
پشاور: قبائلی اضلاع میں سرکاری ملازمین کی فزیکل ویریفکیشن کے دوران غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی، درجنوں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن روک دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف محکموں کے ملازمین کو فزیکل ویریفکیشن کے لیے پہلے ہی نوٹسز جاری کیے گئے تھے، تاہم متعدد ملازمین مقررہ عمل کے دوران حاضر نہیں ہوئے۔
غیر حاضر ملازمین کی ادائیگیاں ویریفکیشن مکمل ہونے تک روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویریفکیشن میں ناکام رہنے والوں کے خلاف ملازمت سے برطرفی سمیت مزید محکمانہ کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔
حکام کے مطابق فزیکل ویریفکیشن کا مقصد قبائلی اضلاع میں حقیقی طور پر ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کی تصدیق اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی یقینی بنانا ہے








