وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ، اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ، اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ عوام کو ریلیف دینے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ نئے قانون میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور متعلقہ انتظامی امور کا تعین کیا جائے گا۔

کابینہ کی منظوری کے بعد دونوں قوانین کے ترمیمی مسودے پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کو عوام کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزارتِ پیٹرولیم اور متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم کے مطابق عوامی ریلیف کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں حالات مزید بہتر ہونے کی امید ہے۔

More News