لوئر دیر میں غیر قانونی ڈبہ اسٹیشنز کے مالکان کو 7 روز میں کاروبار بند کرنے کا حتمی نوٹس
لوئر دیر: وفاقی حکومت اور گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ لوئر دیر نے تمام غیر قانونی ڈبہ اسٹیشنز کے مالکان کو حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں مالکان کو سات دن کے اندر غیر قانونی سرگرمیاں بند کرنے اور ڈبہ اسٹیشنز ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقررہ مدت کے اندر احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








