معاشی ترقی کیلئے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری ناگزیر ہے: وزیراعظم

معاشی ترقی کے لیے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری ناگزیر ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، صنعتی ترقی اور معیشت کی مجموعی بہتری کے لیے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات اور پالیسی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ مختلف وزارتوں کی جانب سے جاری اور مجوزہ پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے صنعتی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات کو بھی فروغ دینا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے موثر اور دیرپا پالیسی اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات کا بنیادی مقصد طویل المدتی معاشی استحکام، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کریں اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مستقبل کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متبادل اور قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع پر جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں جدید اصلاحات، بجلی کے موثر استعمال اور سستی سفری سہولیات کے فروغ کے لیے ایک جامع الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔

وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور متعلقہ ماہرین کو ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں شامل کرنے کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور معاشی اصلاحات کی کامیابی کے لیے اداروں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے جبکہ شفافیت، جوابدہی اور بہترین کارکردگی حکومت کی بنیادی ترجیحات ہیں۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی ہارون اختر، ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »