وادی تیراہ میں فری میڈیکل کیمپ، 1100 افراد کا طبی معائنہ، مفت ادویات فراہم

وادی تیراہ میں فری میڈیکل کیمپ، 1100 افراد کا طبی معائنہ، مفت ادویات فراہم

ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے جروبی میں ایف سی خیبرپختونخوا (نارتھ) نے پیٹریاٹک یوتھ آف پاکستان کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں مجموعی طور پر 1100 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں میڈیکل، سرجیکل، گائنی، امراضِ چشم، اطفال اور نفسیاتی امراض کے ماہر ڈاکٹروں سمیت 17 ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسنگ عملے نے خدمات انجام دیں۔

کیمپ کے دوران 330 مرد، 360 خواتین اور 410 بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر مریضوں کو طبی معائنے کے ساتھ لیبارٹری ٹیسٹ، مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت اور مفت ادویات کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

فری میڈیکل کیمپ کا مقصد دور افتادہ علاقے کی مقامی آبادی کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنا اور صحت سے متعلق مسائل کے حل میں مدد دینا تھا۔

مقامی لوگوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایف سی خیبرپختونخوا (نارتھ) اور ہیڈکوارٹر تیراہ ملیشیا کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقے میں ایسی طبی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

More News