وزیر اعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے انعامی اعلان
اسلام آباد:ویب ڈیسک
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام ٹیم کی محنت، کھیل کے جذبے اور مستقل مزاجی کو سراہنے کے ساتھ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بھی اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دی اور رواں سال شیڈول ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کارکردگی نے ہاکی کے شائقین میں جوش و ولولہ پیدا کیا اور انعام ان کی محنت اور لگن کا عملی اعتراف ہے۔
یہ انعامی اعلان قومی ٹیم کے حوصلے کو مزید بلند کرنے اور ملک میں ہاکی کی مقبولیت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا








