پاکستان خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

ایرانی اسپیکر کا امریکا پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری میں ناکامی کا الزام

تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال، امن و استحکام اور دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پرامن اور جامع حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری میں بارہا ناکام رہا ہے، جس کے باعث ایران کیلئے واشنگٹن پر عدم اعتماد کی مزید وجوہات پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی توقع رکھتا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی جانب سے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کیلئے جاری سفارتی کوششوں کے سلسلے میں ایران کے دورے پر ہیں۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود ہیں۔

تہران پہنچنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

More News